پٹںہ: بھارت میں چھٹیاں نہ ملنے پر سیکیورٹٰی اہلکار کی فائرنگ سے 4 سینئرز افسران ہلاک ہوگئے ہیں۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست بہار کے ضلع اورنگ آباد میں سیکیورٹی کمپنی ’’دی سینٹرل سیکیورٹی فورس‘‘ کے اہلکار نے اپنے سینئرز سے چھٹی کی درخواست کی لیکن چھٹی نہ ملنے پر ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 سینئر افسران موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک افسر کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہارگیا۔اورنگ آباد پولیس چیف کا کہنا تھا کہ فائرنگ کرنے والا اہلکار ذہنی مریض ہے جب کہ ہلاک ہونے والے اہلکاروں کے پاس کسی قسم کا ہتھیار موجود نہیں تھا۔واضح رہے بھارت کی سیکیورٹی فورسز میں کم وسائل اور زیادہ کام کی وجہ سے اس قسم کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں جب کہ 2014 میں بھی ایک اہلکار نے چھٹی کے معاملے پر 5 ساتھی اہلکاروں کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مارلی تھی۔