counter easy hit

گاڑی کی ٹکر سے شہری زخمی، بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار گرفتاری کے بعد رہا

اسلام آباد(یس اردو نیوز) بھارتی سفارتی عملے کے دو اہلکاراسلام آباد پولیس کی جانب سے گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص کو زخمی کرنے کےالزام میں گرفتاری کے بعد رہا کردیے گئے۔ بھارتی سفارتی عملے کے اہلکاروں کو سفارتی استثنیٰ کے تحت رہا کیا گیا۔ تاہم اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ بھارتی اہلکاروں کے خلاف تھانہ سیکریٹریٹ اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ مقدمہ بھارتی اہلکاروں کی غفلت کےباعث پیش آنے والے حادثے اور شہری کے شدید زخمی ہونے پر درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے مطابق بھارتی اہلکاروں سے 10 ہزارکی جعلی پاکستانی کرنسی بھی برآمد کی گئی۔ اس سے قبل اسلام آباد پولیس نے شہری کو گاڑی کے ٹکر سے زخمی کرنے کے الزام میں بھارتی ہائی کمیشن کے دو اہلکاروں کو گرفتار کرلیا تھا۔ بعد میں وفاقی پولیس نے بھارتی اہلکاروں کی سفارتی استثیٰ کیلئے ڈی جی پروٹوکول دفتر خارجہ سے رابطہ کرلیا تھا۔ وفاقی پولیس نے بتایا تھا کہ دفترخارجہ سے صورتحال کلیئرہونے پراہلکاروں کی حوالگی کا فیصلہ کریں گے۔ دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمے کا اندارج کیا جارہاہے۔واضح رہے کہ 7 اپریل 2018 کو امریکی سفارتکار کی گاڑی کی ٹکر سے اسلام آباد میں نوجوان عتیق بیگ جاں بحق اور اُس کا کزن شدید زخمی ہوگیا تھا۔ مقتول نوجوان اسلام آباد کے سیکٹر ایف ایٹ سے موٹرسائیکل پر گزر رہا تھا کہ امریکی سفارتکار کی گاڑی نے سگنل توڑتے ہوئے اسے روند ڈالا تھا۔ امریکی سفارتخانے کی گاڑی ملٹری اتاشی کرنل جوزف چلا رہا تھا۔ سفارتی استثنیٰ کے باعث پولیس نے امریکی اہلکار کو سفارتخانے واپس جانے کی اجازت تو دے دی تاہم گاڑی کو تھانہ کوہسار منتقل کردیا گیا تھا۔ حادثے کا مقدمہ مقتول عتیق بیگ کے والد محمد ادریس کی مدعیت میں کوہسار تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ 14 مئی کو پاکستانی نوجوان کو اپنی گاڑی تلے کچل کر ہلاک کرنے والے امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف امریکی ایئر فورس کے خصوصی سی ون تھرٹی کے ذریعے نور خان ایئر بیس سے قطر چلے گئے تھے۔
پولیس نے کہا تھا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اہل کاروں کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہوا تھا جس کے بعد فرار ہونے والے بھارتی ہائی کمیشن کے اہل کاروں کوموقع پرگرفتارکرلیا گیا۔

پولیس نے بتایا تھا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے دونوں اہل کاروں کوحراست میں لے لیا۔ بھارتی ہائی کمیشن کے اہل کار گاڑی تیزرفتاری سے چلارہے تھے۔ نجی خبررساں ادارے کے مطابق کرنل جوزف کو واپس بھجوانے کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا تھا۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرنل جوزف کو مکمل سفارتی استثنیٰ حاصل تھا اور امریکہ نے پاکستانی درخواست کے باوجود سفارتی استثنیٰ ختم نہیں کیا تھا۔ سفارتی ذرائع نے کہا تھا کہ امریکہ نے کرنل جوزف کے خلاف انتظامی اور فوجداری مقدمہ کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی اس لیے کرنل جوزف کے خلاف مقدمے کا مکمل ریکارڈ بھی امریکہ کے حوالے کر دیا گیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website