counter easy hit

بھارتی انتہاپسندوں کا پاکستان کے فرضی سیٹ پر حملہ

بھارت میں انتہا پسند ایک بار پھرآپے سے باہر ہوگئے،جے پورمیں اشتہار کے لئے لگائے گئے پاکستان کے فرضی سیٹ پر دھاوا بول دیا۔

Indian extremists attacked a mock set Pakistan

Indian extremists attacked a mock set Pakistan

انتہا پسند تنظیم دھروہر بچاؤ سمیتی کے جنونیوں نے ویلکم ٹو لاہور،کراچی سوئٹس، راولپنڈی چائے والا کے اشتہاری بینرز پھاڑ ڈالے،اشتہار بنانے والے عملے کوفوری طور پر شوٹنگ ختم کرنے اور جگہ خالی کرنے کی دھمکی بھی دی۔ پروڈیوسر اجے کمارشرما کا کہنا تھا کہ وہ متعلقہ حکام سے اجازت لے کر شوٹنگ کر رہے تھے،لیکن اس بدتمیزی کے بعد اب وہ راجستھان شوٹنگ کرنے نہیں آئیں گے۔

اس سے پہلے نونریمان سینا کے کارندےممبئی میں پاکستانی ملبوسات فروخت کرنے والے شاپنگ سینٹر پر ٹوٹ پڑے تھے،اسٹالز سے کپڑے اٹھا کر پھینکے اورشاپنگ مال کی انتظامیہ کو بھی دھمکیاں دیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website