counter easy hit

پولیس سے جھگڑے کا الزام ،بھارتی فاسٹ بولرمحمد شامی کا بھائی گرفتار

Indian Fast Syrian brother arrested

Indian Fast Syrian brother arrested

نئی دہلی……..بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی کے بھائی گائے کارڈ کی زد میں آگئے،گائے کے ذبیحہ سے متعلق تحقیقات پر پولیس اہلکار پر ہاتھ اٹھانے کے جرم میں گرفتار کر لیا گیا۔
بھارتی فاسٹ بالر محمد شامی کے بھائی محمد حسیب کو امروہہ پولیس نے گرفتار کیا ہے،پولیس کے مطابق پولیس حکام didoli میں اشتہاری ملزم رضوان کو گرفتار کرنے گئی تو کچھ مشتعل نوجوانوں نے ان پر حملہ کر کے ملزم کو فرار کرا دیا،ان میں محمد شامی کا بھائی محمد حسیب بھی شامل تھا۔پولیس کے مطابق محمد رضوان گائے کی اسمگلنگ میں ملوث تھا۔پولیس نے اشتہاری ملزم کو بھگانے،پولیس اہلکار پرہاتھ اٹھانے اور سرکاری کام میں مداخلت کے الزام میں محمد حسیب کو گرفتار کر لیا ہے۔ادھر محمدشامی کےوالد نےان الزامات کو مسترد کر دیا ہے، توصیف احمد کا کہنا ہے کہ محمد حسیب ہنگامے کے وقت موجود نہیں تھا،ان کا خاندان خطرے میں ہے،پولیس حکام ان پرگاؤ ہتھیا کا الزام لگا کر نشانہ بنا رہے ہیں۔