بھارت کے شہر ممبئی میں تیز بارش کے باعث شہری سمیت بالی وڈ کے مایہ ناز ستارے بھی متاثر ہوگئے۔
ہفتہ سے جاری تیز بارش نے ممبئی میں ہرطرف جل تھل کردیا ہے جہاں سڑکیں اور گلیاں تالابوں میں تبدیل ہوگئی ہیں۔
ممبئی میں منگل کے روز بھی بارش کا سلسلہ مسلسل جاری رہا جس سے جہاں عام شہری متاثر ہوئے وہیں بالی وڈ کے ستارے بھی برسات کے اثرات سے نہ بچ سکے۔
ممبئی میں سڑک کے درمیان ہی بالی وڈ کے مشہور فلم ساز مہیش بھٹ کی گاڑی پھنس گئی۔
دوسری جانب اداکار مادھون ،انوپم کھیر اور دیگر اداکاروں کو بھی مشکل پیش آئی جس کا انہوں نے اظہار بھی کیا۔
مھیش بھٹ نے ٹوئٹ میں سڑک کے درمیان پھسنی اپنی گاڑی کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ’’ہم اپنی گاڑی سے بر وقت نکل گئے‘‘۔
https://twitter.com/MaheshNBhatt/status/902493525240975362/photo/1
https://twitter.com/MaheshNBhatt/status/902493525240975362/photo/1
اداکار مادھون نے پانی میں پھنسی اپنی گاڑی کی وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا کہ ’’میری بے وقوف گاڑی پانی کے اندر تھی جس کی ضمانت کروا کے وہ گھر لے گئے ۔‘‘ وہ لطف اندوز بھی ہوئے اور تناؤ کا شکار بھی۔
https://www.instagram.com/actormaddy/
دوسری جانب انوپم کھیر نے بھی ٹوئٹر پر تیز بارش میں پھنسی گاڑی کی وڈیو مداحوں سے شیئر کی اور لکھا کہ ’’میری گاڑی تیز بارش میں پھنس گئی، دوست کو فون کیا جس پر دوست اور ان کی بیٹی نے میری مدد کی اب دوست کے گھر ہوں۔
انوپم کھیر نے بارش میں احتیاط کا بھی مشورہ دیا۔
https://twitter.com/AnupamPkher
اداکارہ عالیہ بھٹ نے ٹوئٹ میں لکھا کہ انہوں نے تیز بارش کا سنا۔ اداکارہ نے احتیاط برتنے کا مشورہ دیا جب کہ اس دوران عالیہ کو پالتو جانوروں کی بھی فکر لاحق رہی اور انہوں ںے کہا کہ اپنے کتے اور بلیوں کے لیے کسی حفاظتی جگہ کا انتظام کریں۔
اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی اپنی ٹوئٹ میں ممبئی کے شہریوں کو خیال سے رہنے کی ہدایت کی۔
اداکار ورون دھون نے بھی بارش میں خیال سے رہنے کا مشورہ دیا۔ اداکار نے لکھا کہ انہوں نے گھر جاتے ہوئے کافی لوگوں کو ایک دوسرے کی مدد کرتے ہوئے دیکھا۔
اداکار عمران ہاشمی نے اپنی ٹوئٹ میں ممبئی کے مقامی لوگوں سے بی ایم سی نمبر اور پولیس کا نمبر شیئر کیا۔
https://twitter.com/emraanhashmi
گلوکارہ شیریا گھوشل نے کہا کہ سب حفاظت سے گھر میں رہیں اور لگتا ہے تیز بارش جاری رہے گی۔
https://twitter.com/shreyaghoshal
اداکار بومن ایرانی بارش کے باعث اپنے گھر کے باہر لگے درخت کے گرنے سے کچھ اداس نظر آئے۔
https://twitter.com/bomanirani
انہوں نے لکھا کہ وہ اس درخت کو بہت یاد کریں گے جو وہ سالوں سے دیکھتے تھے۔
بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن بھی ممبئی کے مقامی لوگوں کو تیز بارش کے باعث کسی بھی نقصان سے بچنے کی ہدایت دیتے دکھائی دئیے۔
امیتابھ نے اپنی ٹوئٹ میں شہریوں کے حوصلے اور ایک دوسرے کی مدد کو سراہا۔