اسلام آباد(ایس ایم حسنین)لائن آف کنٹرول کے باگسر سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 45 سالہ بزرگ شہری زخمی ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے باگسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 45 سالہ بزرگ زخمی ہوگیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاکستان آرمی کے جوانوں نے بروقت جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جہاں سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی۔ بھارتی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے بزرگ شہری کو قریبی طبی سینیٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔