وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا مقصداپنے عوام اور میڈیا کو مطمئن کرنا تھا۔ آئندہ سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کی گئی تو پاک فوج بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
بھارتی اشتعال انگیز فائرنگ پر پاکستانی وزیردفاع نے ایک بیان میں کہا کہ رات بھارت نےچھوٹے ہتھیاروں سے ایل او سی پر فائرنگ کی۔بھنبھر سمیت ایل او سی کے 3 سیکٹرز پر فائرنگ کی گئی جس سے ہمارے 2 فوجی شہید اور 9 زخمی ہوئے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا مقصد اپنے عوام اور میڈیا کو مطمئن کرنا تھا۔ جن ہتھیاروں سے بھارت نے حملہ کیا پاک فوج نے ویسے ہی ہتھیاروں سے جواب دیا۔
وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ابھی یہ علم نہیں کہ بھارت کو کتنا جانی نقصان ہوا ہے تاہم پاکستانی فوج نے بھارتی فوج کو بھرپور جواب دیا ۔