counter easy hit

بھارتی شہری پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

Indian five-day

Indian five-day

بھارتی شہری نے 27 سال قبل پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا ، ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا
اسلام آباد (یس اُردو) ستائیس سال سے پاکستانی بن کر رہنے والا بھارتی شہری پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے ، تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے 1987 میں قومی شناختی کارڈ حاصل کیا۔اسلام آباد کی سیشن عدالت میں بھارتی شہری رستم سدھوا کو پیش کیا گیا،27 سال قبل پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کیا اور بعد ازاں جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا ۔ایف آئی اے نے بھارتی شہری رستم سدھوا کو سینئر سول جج عبد الغفور کی عدالت میں پیش کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ملزم انیس سو بیاسی سے پاکستانی بن کر رہ رہا ہے جبکہ ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ قریبی رشتہ داروں نے جھوٹے مقدمے میں پھنسوایا ۔عدالت نے ایف آئی اے کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ۔