ہرپال کے علاوہ چارواہ ، چپراڑ اور بجوات سیکٹرز میں بھارتی فورسز کی وقفے وقفے سے بلا اشتعال فائرنگ جاری ہے
سیالکوٹ:بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر مسلسل جارحیت اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جاری ہے ۔ پنجاب رینجرز نے کارروائی کا بھر پور جواب دیا ۔
بھارت کنٹرول لائن پر چھیڑ چھاڑ کے بعد ورکنگ باؤنڈی پر بلا اشتعال فائرنگ پر اتر آیا ۔ بھارتی فورسز نے آج پھر ہرپال سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس سے 5 افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کا تعلق سرحدی گاؤں جوئیاں سے ہے ۔
ہرپال کے علاوہ چارواہ ، چپراڑ اور بجوات سیکٹرز میں بھارتی فورسز کی وقفے وقفے سے بلا اشتعال فائرنگ جاری ہے ۔ گزشتہ روز بھی ورکنگ باؤنڈری کے مختلف سیکٹرز پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سےدو شہری شہید جبکہ آٹھ زخمی ہوئے ۔