counter easy hit

ڈی جی آئی ایس پی آر کا بیان: کیا کوئی خطرہ ہے؟

کئی حلقے ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے اس بیان کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں، جس میں بھارت کو کسی کارروائی کا بھرپور جواب دینے کا کہا گیا ہے۔ کئی کا خیال ہے کہ یہ بیان پاک بھارت تعلقات میں تناؤ کا عکاس ہے۔واضح رہے جنرل بابر افتخار نے ایک مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ بھارت پاکستان کے خلاف ایک فالس فلیگ آپریشن کی سازش کر رہا ہے اور یہ کہ اگر بھارت نے کوئی مہم جوئی کی تو پاکستان بھرپور طاقت کے ساتھ جواب دے گا اور اس کے نتائج کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوں گے۔دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ بیان معاملے کی سنگینی اور پاک بھارت تعلقات میں تناؤ کا عکاس ہے۔ واضح رہے دونوں ممالک کے تعلقات گزشتہ اگست سے کشیدہ ہیں۔ معروف دفاعی تجزیہ نگار جنرل غلام مصطفے کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے آرٹلری کی موومنٹ غیر معمولی ہے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا،”کشمیر میں ایک طرف بھارت ایک نئی قیادت پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے اور دوسری طرف چین کے ساتھ کشیدگی کی وجہ سے بھی مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ ایسے میں پاکستان کو لگتا ہے کہ نئی دہلی اور انتہا پسند مودی حکومت کوئی بھی مہم جوئی کر سکتی ہے۔ ان کی طرف سے آرٹلری کی موومنٹ یہ ظاہر کرتی ہے کہ ان کے ارادے ٹھیک نہیں ہیں۔‘‘ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنے طور پر کچھ ریڈ لائنز کا تعین کیا ہے،”اگر وہ سرجیکل اسٹرائیک کرتے ہیں یا آزاد کشمیر( پاکستان کے زیر انتظام کشمیر) میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں، تو یہ ریڈ لائنز کو کراس کرنے کے مترادف ہوگا اور ایسا لگتا ہے کہ بھارت ان ریڈ لائنز کو کراس کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اگر آپ ان کے میڈیا کو دیکھیں اور ان کے لکھاریوں کو پڑھیں تو آپ کو اس بات کے اشارے ملیں گے۔‘‘

پاکستان کے کئی حلقوں میں یہ تاثر ہے کہ اسلام آباد کے لیے کانگریس کی حکومت پھر بھی کچھ بہتر ہے، جس میں کئی عناصر خطے میں امن کے خواہاں ہیں لیکن بی جے پی اور اس کی نظریاتی تنظیم آر ایس ایس خطے میں امن نہیں چاہتے اور ان کا رویہ پاکستان کی طرف انتہائی مخاصمانہ ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website