قابض بھارتی فورسز نےمزید 4 کشمیری نوجوان شہید کردیے،بھارتی فوج اور ریزرو پولیس نے صبح سویرے کلگام میں آبادی کو گھیر کر کریک ڈاؤن کیا۔ مقابلے میں دو بھارتی اہل کار بھی مارے گئے۔
Indian forces kill 4 more Kashmiri youth martyred
گزشتہ روز مقبول بٹ کے یوم شہادت پر احتجاج اور مظاہروں کے باعث یاسین ملک کو گرفتار جبکہ دیگر حریت رہنماؤں کو نظر بند کردیا گیا تھا ۔ جدوجہد آزادی کے رہنما مقبول بٹ کے یوم شہادت کے اگلے ہی روز قابض فوج نے مزید4 کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔کلگام کے علاقے میں ہونے والی بزدلانہ کارروائی میں بھارتی فوج ، پیرا ملٹری اور ریزرو پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا ۔ جدوجہد آزادی کشمیر میں شامل ہونےوالا یہ تازہ لہو اس بات کا اعلان کرتا ہے کہ مقبول بٹ سے لےکر شہید برہان وانی تک اور شہید برہان وانی سے کلگام کےنوجوانوں تک قابض بھارتی فوج طاقت کے زور پر آزادی کے نعرے نہیں دباسکتی۔