counter easy hit

بھارتی فورسزنے غلطی سے واہگہ بارڈر پار کرنے والا پاکستانی شہری حراست میں لے لیا

لاہور: بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے غلطی سے واہگہ بارڈر پار کرنے والے پاکستانی نوجوان کو حراست میں لے لیا ہے۔ 

لاہور کے واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے کا شوقین پاکستانی نوجوان غلطی سے بارڈر پار کرگیا جسے بھارتی سیکیورٹی فورسز نے گرفتار کرلیا ہے۔ پنجاب رینجرز کے مطابق بارڈر کراس کرنے والے

Indian forces mistakenly taken into custody to cross the Pakistani border

Indian forces mistakenly taken into custody to cross the Pakistani border

20 سالہ نوجوان کا نام عبداللہ ہے اور اس کا تعلق سوات سے ہے اور اکیلا ہی سوات سے پریڈ دیکھنے لاہور آیا تھا۔

رینجرز ترجمان کا کہنا ہے کہ نوجوان پریڈ شروع ہونے سے پہلے ہی واہگہ بارڈر پہنچ چکا تھا اور اس کی حرکتوں سے لگتا ہے کہ اس کا ذہنی توازن درست نہیں۔ ابھی عوام پریڈ دیکھنے کے لئے اسٹیڈیم میں آہی رہے تھے کہ پریڈ شروع ہونے سے چند لمحے قبل ہی عبداللہ زیرو لائن پر پہنچ گیا، بارڈر پر موجود پاکستانی سنتری نے اسے روکنے کی کوشش کی تو اس نے چھلانگ لگا کر بھارتی حدود میں قدم رکھ دیا جس پر بی ایس ایف نے اسے فوراً اپنی حراست میں لیا۔ پنجاب رینجرز نے نوجوان کی واپسی کا مطالبہ کیا لیکن بھارتی سیکیورٹی فورسز نے نوجوان کی واپسی کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے عبداللہ کو پوچھ گچھ اور تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website