تتہ پانی(ویب ڈیسک )لائن آف کنٹرول پر تتہ پانی گوئی سیکٹرمیں بھارتی افواج کی بلاشتعال شدید گولہ باری،پورا سیکٹر لرز اُٹھا، ایک مکان گولہ گرنے سے مکمل تباہ ہوگیا،اہلخانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے، دیگر متعدد افرادکے مکانات بھی متاثرہوئے،عوام گھروں میں محصور رہے ، پاک فوج نے موثر جوابی کاروائی کرکے دشمن کی گنیں خاموش کرا دیں، آئے روز بھارتی افواج کی سویلین آبادی کے علاقوں پر گولہ باری اور سہولیات کی فقدان نے مکینوں کی زندگیاں عذاب بنادیا،سیاسی سماجی رہنمائوں، مکینوں کی بھارتی افواج کی جارحیت کی پرزور مذمت ،فوری بھارتی افواج کی جارحیت کا سلسلہ بند کروایا جائے اور ایل اوسی کے علاقوں میں سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے، مطالبہ تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پربھارتی افواج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ، اتوار کی شام بھی بھارتی افواج نے تتہ پانی گوئی سیکٹر میں اچانک بلااشتعال شدید گولہ باری شروع کردی ، اور ارت گئے وقفے وقفے سے گولہ باری کاسلسلہ جاری رکھا، پورا سیکٹر بھارتی افواج کی گولہ باری سے لرزاُٹھا ، گولہ باری کی آوازدور دور تک سنائی دے رہی تھی بھارتی افواج نے ہیوی گنوں سے تتہ پانی گوئی سیکٹر کے علاقوںبٹالی ، رڈ کٹھار، کنیٹ، ندھیری،سہنی ، برموچ ،گرھڈ وغیرہ کو نشانہ بنایا، جنوبی گرھڈ جنجوڑہ کے مقام پر محمد عزیز ملک کے رہائشی مکان پر گولہ گرا جس کے نتیجہ میں اُسکامکان مکمل تباہ ہوگیا، اہل خانہ معجزانہ طور پر محفوظ رہے،دیگر متعدد افرادکے مکانات بھی متاثرہوئے،عوام گھروں میں محصور رہے ، پاک فوج نے موثر جوابی کاروائی کرکے دشمن کی گنیں خاموش کرا ئیں، ادھر آئے روزبھارتی افواج کی سویلین آبادی کے علاقوں پر گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ ایل اوسی کے تمام علاقوں میں سہولیات کا شدیدفقدان ہے ، اس صورتحال نے ان علاقوں کے مکینوں کی زندگیاں کو عذاب بنادیا ہے، کوئی بھی متاثرین کا پرسان حال نہیں ،سیاسی سماجی رہنمائوں، مکینوں کی بھارتی افواج کی جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہوئے پرزور مطالبہ کیاہے کہ فوری بھارتی افواج کی جارحیت کا سلسلہ بند کروایا جائے اور ایل اوسی کے علاقوں میں سہولیات کوفراہمی کو یقینی بنایاجائے،اور مشکلات کا زالہ کیا جائے۔