بھارت میں ایک لڑکی کو نوکری کا لالچ دیکر دو سال تک جسم فروشی کروائی گئی۔ دو پولیس اہلکاروں سمیت 100 سے زائد لوگوں نے ریپ کا نشانہ بنایا۔
نئی دہلی: (یس اُردو) بھارتی میڈیا کے مطابق مطابق ایک 16 سالہ لڑکی نے الزام لگایا ہے کہ اسے نوکری دلوانے کا دھوکا دے کر مغربی بنگال سے پونے لایا گیا اور دو سال تک اس سے جسم فروشی کا کام کروایا گیا۔ اس دوران اسے دو پولیس اہلکاروں سمیت 100 سے زائد لوگوں نے ریپ کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس میں شکایت درج کروائی جسے پونے پولیس کو منتقل کر دیا گیا اور 113 افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے میڈیکل ٹیسٹ کروائے گئے ہیں۔ لڑکی کا تعلق نیپال سے منسلک ہندوستانی سرحدی علاقے سیلیگوری سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، منشیات دیں اور اس پر بہت سے لوگوں کے ساتھ زبردستی جنسی تعلقات قائم کرنے کیلئے دباؤ ڈالا گیا۔