counter easy hit

بھارتیوں کی ایک اور چالاکی منظر عام پر ۔۔۔۔ انڈین کانگریس کا پاکستان سے کیا پرانا تعلق نکال لیا ؟ آپ بھی جانیے

نئی دہلی ( ویب ڈیسک) کانگریس کے رہنما اکھلیش سنگھ نے ہریانہ اور مہاراشٹرا میں انتخابات کے موقع پر سرحد پار کارروائی کے دعوے کو مودی کی سیاست قرار دے دیا ہے۔اور کہا ہے کہ ہر بار الیکشن سے پہلے سرحد پار کارروائی کا ڈرامہ کرنے کی وجہ سے بھارتی فوج مودی کے ہاتھوں سیاسی کٹھ پتلیبن کر رہ گئی۔

بھارتی سیاسی جماعت کانگریس کے رہنما اکھلیش پرتاپ سنگھ کا کہنا ہے کہ ملک میں جب بھی انتخابات ہوتے ہیں، سرجیکل سٹرائیک کا ڈھونگ رچایا جاتا ہے۔اکھلیش سنگھ نے بھارتی فوج کے دعوے کو بھارت کے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کا حربہ قرار دے دیا۔ کانگریس رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی کارروائی کا علم نہیں، ہاں اتنا معلوم ہے کہ ہریانہ اور مہاراشٹرا میں انتخابات ہورہے ہیں اور ہر بار انتخابات سے پہلے بی جے پی فائدہ پہنچانے کے لیے اس طرح کے دعوے ہوتے رہتے ہیں۔اس پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آرٹیکل 370 اور سرجیکل سٹرائیک پر کانگریس کے موقف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آخر اپوزیشن پارٹی کانگریس کا پاکستان سے تعلق کیا ہے ۔ پاکستان کانگریس کے بیانات کو بھارت کیخلاف استعمال کر رہا ہے ۔ انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کانگریس جیسی پارٹیاں عوام کے جذبات کو نہیں سمجھ سکتیں اور نہ ہی وہ بہادر جوانوں کی قربانیوں کا احترام کرسکتی ہیں۔جب کوئی سرجیکل سٹرائیک یا بالاکوٹ کی بات کرتا ہے تو کانگریس کا درد بڑھ جاتا ہے ، اب پورا ملک جان گیا ہے کہ کانگریس کو یہ درد کیوں ہوتا ہے ۔کانگریس کے رہنما اکھلیش سنگھ نے اپنے ردعمل میں کہا مودی کی حکومت میں ہمیشہ الیکشن سے پہلے ہی سرجیکل سٹرائیک ہوتی ہے اور پھر اس ایشو پر سیاست کر کے ووٹ مانگے جاتے ہیں اور اصل مسائل سے توجہ ہٹا دی جاتی ہے ۔قبل ازیں راہول گاندھی نے کہا تھا کہ معیشت تباہ ہو چکی اور حکومت کے پاس کوئی منصوبہ نہیں،مودی سرکارکو کساد بازاری سے نمٹنے کیلئے کانگریس کے منشور کی مددلینی چاہئے ۔

Indian, Goverment, is, too, over smart, Rahul Gandhi, revealed, BJP's, truth

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website