counter easy hit

’’بھارتی حکومت مجھےبلیک میل کر رہی ہے ۔۔۔‘‘ مشال ملک نےبالآخر اپنی سب سے بڑی پریشانی عوام کے سامنے رکھ دی

اسلام آباد (ویب ڈیسک) کشمیری رہنما مشال ملک نے کہاہے کہ میر ے خاوند اس وقت ڈیتھ سیل میں ہیں لیکن بھارتی حکومت نہیں چاہتی کہ میں بیرون ملک جاﺅں، ہمیں ایک حکمت عملی کے تحت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانا چاہئے ۔اے آوائی نیوز کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے مشال ملک نے کہا کہ

بے شرمی کی ہر حد پار۔۔۔!!! صباء قمر کی ’ بولڈ ‘ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل، جس نے بھی دیکھیں وہ غصے سے پھٹ پڑا

جب تک ہم ایک قوم کے طور پر یہ فیصلہ نہیں کرتے کہ کیا ہم نے مسئلہ کشمیر پر پچاس سال اورلگانے ہیں یا مسئلہ کشمیر کوعالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پر پالیسی کیوں نہیں بنتی جوکچھ ہندوستان وہاں کررہاہے ؟ کشمیری رہنماﺅں کواعتماد میں لیکر پالیسی بنائی جائے تاکہ پتہ چلے کے مسئلہ کشمیر کو کس طریقے سے عالمی سطح پر اجاگر کیاجانا ہے ۔ؒمشال ملک کا کہنا تھاکہ وزیر اعظم کی روزکابینہ کے ساتھ میٹنگ ہوتی ہے لیکن کیا ہم کو کبھی بلایاہے؟میر ے خاوند اس وقت ڈیتھ سیل میں ہیں لیکن بھارتی حکومت نہیں چاہتی کہ میں بیرون ملک جاﺅں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک حکمت عملی کے تحت مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانا چاہئے ۔کشمیر کابڑا مسئلہ یہ ہے کہ عالمی سطح پر اس ایشو کو اٹھانے میں بھی کمی آرہی ہے ۔ جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پاکستان کیخلاف بھڑکیں مارنے والے بپن راوت کی چھٹی، مودی نے نیا آرمی چیف تعینات کر دیا، لیفٹیننٹ جنرل منوج موکنڈ ناراوا کو بھارتی فوج کا نیا سربراہ تعینات کر دیا گیا، 31 دسمبر کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔ بھارتی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارت کے نئے آرمی چیف کے نام کا اعلان کر دیا گیا ہے۔بھارت کا موجودہ آرمی چیف بہن راوت 31 دسمبر کو ریٹائر ہو جائے گا۔ پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے ہر وقت سازشوں میں مصروف رہنے والے بپن راوت کو اس کے عہدے میں توسیع دینے یا کسی دوسرے طریقے سے بھارتی فوج کا سربراہ برقرار رکھے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ تاہم اب مودی سرکار نے اپنی فوج کا نیا سربراہ تعینات کرنا زیادہ بہتر سمجھا ہے۔بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل منوج موکنڈ ناراوا بھارت کے نئے چیف آف آرمی سٹاف ہونگے۔وہ اس وقت وائس چیف آف آرمی کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔ ستمبر میں وائس چیف آف آرمی بننے والے لیفٹیننٹ جنرل منوج موکنڈ ناراوا مشرقی کمانڈ میں اپنی ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل منوج موکنڈ ناراوا سینئر ترین فوجی جنرل ہیں انہوں نے بھارتی آرمی میں تقریباً 37 سال ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔جنرل ناراوا راشٹریہ رائفلز بٹالین، جموں کشمیر اورانفٹنری بریگیڈ میں بھی ڈیوٹی کر چکے ہیں۔ جبکہ اس حوالے سے مزید بتایا گیا ہے کہ مودی چاہتا ہے کہ بھارتی فوج کا نیا آرمی چیف بھی پاکستان کیخلاف رچی جانے والی سازشوں کے تسلسل کو برقرار رکھے۔

Indian, government, blackmailing, me, mishal malik, revealed, the, truth

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website