counter easy hit

سیریز تب ہی ہوگی جب بھارتی حکومت اجازت دے گی،شہریار

Indian government would allow the series

Indian government would allow the series

لاہور…….پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کا کہنا ہے کہ پاک بھارت سیریز تب ہی ہو گی جب بھارتی حکومت اجازت دے گی ۔واپڈا ٹی 12 سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقرب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان تھے ،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریا ر خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کے انتظامات مکمل ہو چکے ہیں ، سری لنکا کے پلیئر پاکستان سپر لیگ میں شامل نہیں ہو سکے جس کا افسوس رہے گا۔شہریار خان کا مزید کہنا تھا کہ پاک بھارت سیریز اب تبھی ممکن ہو سکیں گی جب بھارتی حکومت اجازت دے گی ۔بھارت کی حکومت اجازت دے تو بھر سوچا جائے گا کہ 2016 میں کیا ہو سکتا ہے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ وہ چاہتے ہیں کہ پی ایس ایل پاکستان میں ہو ۔آئندہ سالوں میں وہ کوشش کریں گے کہ پی ایس ایل کے چند میچز پاکستان میں ہو تا کہ کرکٹ کے شائقین لطف اندوز ہو سکیں۔