ممبئی (یس ڈیسک) بالی وڈ حسینہ شردھا کپور ان دنوں نئی فلم اینی باڈی کین ڈانس (ٹو) کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
ڈانس کی پریکٹس کے دوران اداکارہ نیچے جا گریں اور ان کے پاؤں پر موچ آ گئی۔ ڈانس پر بننے والی اس فلم میں شردھا کپور کے ساتھ ورن دھون مرکزی کردار کریں گے۔
ریمو ڈی سوزا کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 19 جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔