اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر اجے بساریا کا کہنا ہے کہ جنرل باجوہ سے سدھو کا گلے ملناکرتارپور راہداری کھولے جانے کا باعث بنا۔ تفصیلات کے مطابق،پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر اجے بساریا کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کافی عرصے سے کرتارپور راہداری کھولے(محمد صالح ظافر اپنی ایک رپورٹ میں لکھتے ہیں)جانے سے متعلق سفارتی ذرائع کے ذریعے بات چیت جاری تھی ۔تاہم ، اسے تحریک اس وقت ملی جب پاکستان کے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سابق بھارتی کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو گلے ملے۔دی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ کرتارپور راہداری کا کھولا جانا دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کا سبب ہوگا۔