ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے معصوم شہریوں کی شہادت پر بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔قائم مقام سیکریٹری خارجہ اعتزازاحمد نے بھارت سے احتجاج کیااور گوتم بمبا والا کو احتجاجی مراسلہ تھما دیا گیا ۔پاکستان کہنا ہے کہ معصوم شہریوں پر فائرنگ عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
گزشتہ روز ورکنگ باؤنڈری پربھارتی فائرنگ سے 6پاکستانی شہید اور 26زخمی ہوئے تھے ۔بھارتی فورسز نے ورکنگ باؤنڈری کےچارواہ اورہرپال سیکٹر کو نشانہ بنایا، پاکستان رینجرزپنجاب کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف موثرجوابی کارروائی بھی کی گئی۔