counter easy hit

بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت کا مسلمانوں کے لیے دعوت افطار کا اعلان

بھارتی ہندو انتہاء پسند جماعت (راشتریا سوام سیوک سنگھ )آر ایس ایس کے مسلم ونگ نے رمضان المبارک میں مسلم کمیونٹی کے لیے افطار پارٹی کا اعلان کیا ہے۔

Indian Hindu extremist party announce iftar dinner for Muslims

Indian Hindu extremist party announce iftar dinner for Muslims

بھارتی میڈیا کے مطابق آر ایس ایس کے مسلم ونگ (مسلم راشتریا منچ )ایم آر ایم رمضان المبارک میں بھارتی مسلمانوں کے لیے سبزی کی ڈشوں کی افطار پارٹی منعقد کرے گی۔ اس خاص دعوت افطار کا مقصد ہندو اور مسلم کمیونٹی کے درمیان اتحاد کا پیغام دینا ہے۔ ایم آر ایم کی دعوت افطار میں گائے کے دودھ سے بنی مصنوعات بھی مہمانوں کو پیش کی جائیں گی۔ افطار پارٹی میں گائے کے تحفظ کے ساتھ خواتین کی تعلیم اور مسلم خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے ایک ساتھ تین طلاقوں کے معاملے پر بھی بحث ہوگی۔ مسلم راشتریا منچ کے کنوینیر سلیم خان کا کہنا ہےکہ ایم آر ایم اسپیشل افطار پارٹی کی منصوبہ بندی کررہی ہے جس میں گائے کے تحفط کے پیغام کو عام کیا جائے گا اور گوشت کھانے کے مضر اثرات کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم تمام اہم شہروں اور ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں دعوت افطار کا اہتمام کررہے ہیں جس میں ہندو اور مسلم کمیونٹی کے علاوہ تمام شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔سلیم خان نے بتایا کہ دعوت افطار میں گائے کے دودھ کی مصنوعات جیسے مٹھائی اور سبزی کی ڈشیں پیش کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندو برادری کو مسلمانوں اور مسلم برادری کو ہندو کمیونٹی سے متعلق کئی غلط فہمیاں ہیں اور ہماری کوشش ان پرانی چیزوں کو ختم کرنا ہے۔ آر ایم ایم کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ اس خاص دعوت افطار میں گجرات کے اسپیشل کھانے جن میں بھجیا، دلوادا اور آم رس سے مہمانوں کی تواضع کی جائے گی۔ دعوت افطار میں ہندو اور مسلم ایک دوسرے کے قریب آئیں گے۔ آر ایم ایم کے مطابق دعوت افطار میں 2 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website