بھارتی خفیہ ایجنسی’’ را‘‘ نے عرب ممالک میں بھی جاسوسی نیٹ ورک وسیع کردیا، متحدہ عرب امارات میں بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را ‘‘کے نیٹ ورک کی سرگرمیوں کے بارے میں انکشاف ہوا ہے۔
Indian intelligence agency, RAW, has an extensive network in the Arab Countries
یو اے ای نے 2 بھارتی جاسوسوں کو حساس معلومات بھارت کو فراہم کرنے پر 5 اور10 برس قید کی سزا سنادی۔ گلف نیوز کے مطابق بھارتی خفیہ ایجنسی نے پڑوسی اور دیگر ملکوں میں ملکی اور غیر ملکی شہریوں کا نیٹ ورک پھیلایا ہواہے۔ پاکستان سے کلبھوشن یادیو کی گرفتاری اور متحدہ عرب امارات سے را کے ایجنٹوں کی گرفتاری اس بات کا واضح ثبوت ہے۔