اسلام آباد(یس اردو نیوز)پاکستان بھارت کو تقسیم کرنا چاہتا ہے، سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے فوج کو کھلی چھوٹ دیدی، بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کی ایک بار پھر ہرزاہ سرائی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے جنگ کے شعلوں کو ہوا دینے کی کوشش کی ہے۔ راج ناتھ سنگھ نے بھارتی ریاست گجرات میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت نے سرحد پار سے ہونیوالی دراندازی اور فائرنگ کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے فوج کو کھلی چھوٹ دیدی ہے ۔ انہوں نے بھارتی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو کشمیر کے بھارت سے تعلق پر فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں۔ پاکستان بھارت کو تقسیم کرنے کیلئے منفی سرگرمیوں میں ملوث ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی حکومت اور ادارے پاکستانی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی پر بھارت کو نقصان پہنچانے کے بے بنیاد دعوے کرتے رہے ہیں۔