counter easy hit

بھارتی لابی ، سابق پاکستانی سفیر ایف 16 کی مخالفت کررہے ہیں،خواجہ آصف

Indian lobby

Indian lobby

اسلام آباد….وزیر دفاع خواجہ آصف نے قومی اسمبلی میں انکشاف کیا کہ امریکا میں بھارتی لابی اور پیپلزپارٹی کے دور میں پاکستان کے سابق سفیر ایف 16 طیارے پاکستان کو دینے کی مخالفت میں مہم چلارہے ہیں ۔
خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 34 ملکوں کا اتحاد فوجی اتحاد نہیں اور یہ کسی ملک یا اتحاد کے خلاف بھی نہیں۔ سعودی عرب سے دفاعی معاہدے ہیں، ہمارے لوگ سعودی عرب میں فوجی تربیت دیتے ہیں۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کومسلم امہ کے ساتھ جوڑنا غلط ہے، 34 ملکوں کے اتحاد کا مقصد مسلمانوں کا حقیقی تصور دنیا کے سامنے رکھنا ہے۔دفاع کے حوالے سے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے 3 معاہدے ہین،جن کے تحت سعودی عرب کی دفاعی ضروریات پوری کی جاتی ہیں ، پاکستان کے مختلف رینکس کے گیارہ سو 25 افسر سعودی عرب میں ہیں۔ خواجہ آصف نےکہاکہ امریکی انتظامیہ پاکستان کو ایف 16 طیارے فراہم کرنے کی پابند ہے، امریکی حکومت نے پاکستان کو مزید آٹھ ایف 16 فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے، امریکا پاکستان کو ایف سولہ طیارے دینے پر تیار ہے ۔ ایف 16 طیاروں کا ضرب عضب میں اہم کردار ہے، امریکا یہ طیارےدو سال کی لیز پر پاکستان کو فراہم کرے گا۔