اڑیسہ: بھارت میں ایک ٹیکسی ڈرائیور یکلخت ایک ایسے ریچھ کے ہاتھوں مارا گیا جس کے ساتھ وہ سیلفی بنانا چاہتا تھا۔
اڑیسہ میں شادی کے مہمانوں کو لے جانے والے ٹیکسی ڈرائیو پربھو بھٹارا کو سڑک کنارے ایک ریچھ دکھائی دیا اور اس نے کار روک کر اس کے ساتھ سیلفی بنانے کی خواہش ظاہر کی۔

لوگوں کے مطابق نشیب کی جانب جاتے ہوئے وہ پھسل گیا اور توازن برقرار نہ رکھنے کی وجہ سے ریچھ کے چنگل میں جا پھنسا۔ ایک شخص نے پربھو کو بچانے کی کوشش بھی کی جو کامیاب نہ ہوسکی جبکہ وہاں موجود افراد نے پتھر اور ڈنڈے مار کر ریچھ کو بھگانا چاہا لیکن اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔








