counter easy hit

بھارتی میڈیا نے عوام کو اندھیرے میں رکھا ہوا ہے، رکن اسمبلی مقبوضہ کشمیر

Indian media has kept public in the dark, legislators and Kashmir

Indian media has kept public in the dark, legislators and Kashmir

سری نگر(یس نیوز)سری نگر: مقبوضہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے آزاد رکن انجینئر عبدالرشید نے بھارت سے چلنے والے نیوز چینلز پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صحافتی ادارے عوام کو مقبوضہ کشمیر کے حالات اور حقائق کی طرف سے مسلسل اندھیرے میں رکھے ہوئے ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انجینئر عبدالرشید کا کہنا تھا کہ بھارتی چینلز بار بار یہ دعوے کررہے ہیں کہ پاکستان ایک ناکام ریاست ہے جسے عالمی برادری میں تنہا کردیا گیا ہے لیکن اگر نئی دلی کے آرام دہ اور ٹھنڈے اسٹوڈیوز میں بیٹھنے والے جعلی دانشوروں اور سیاسی و دفاعی تجزیہ کاروں کو اس بات پر اتنا ہی یقین ہے تو انہیں یہ وضاحت بھی کرنی چاہیئے کہ وہ اپنے مباحثوں کے دوران ہر وقت پاکستان ہی کے بارے میں باتیں کیوں کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کو واقعی میں عالمی سطح پر تنہا کردیا گیا ہے تو پھر آخر وہ کیا چیز تھی جس نے نیوز چینلز کو نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پاکستانی وزیرِ اعظم نواز شریف کا خطاب نشر کرنے سے روکے رکھا؟

انجینئر عبدالرشید نے کہا کہ یہ ٹی وی چینلز نیویارک میں جاری ڈرامے کا صرف ایک پہلو اپنے ناظرین کے سامنے پیش کرتے ہوئے اپنی کمزور اور جعلی صحافت (سوڈو جرنلزم) کا مظاہرہ کررہے ہیں اور کشمیریوں اور بھارتیوں کو مسلسل اندھیرے میں رکھنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اس کے برعکس معتدل اور غیرجانبدارانہ خبروں سے ثابت ہوتا ہے کہ جب اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی ہولناک تصویریں اور ویڈیوز دیکھیں تو وہ بھی شدید صدمے میں آگئے لیکن بھارت کا نام نہاد ’’قومی میڈیا‘‘ اس بارے میں بات تک کرنا نہیں چاہتا۔

مقبوضہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج یا میڈیا دونوں میں سے کسی نے بھی اب تک یہ نہیں بتایا کہ اُن 4 حملہ آوروں کو کہاں دفنایا گیا ہے جنہوں نے بھارتی فوج کے دعوے کے مطابق اُڑی کیمپ پر حملہ کیا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website