counter easy hit

گرفتار بھارتی فوجی پاکستان کی حدود میں چوری چھپے کیاکام کر رہا تھا ؟

 Indian military was secretly arrested in Pakistan kyakam limits?


Indian military was secretly arrested in Pakistan kyakam limits?

 

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کو ایل او سی پر بھارتی در اندازی کے بڑے اور واضح ثبوت مل گئے، تفصیل کے مطابق گزشتہ روز ایل او سی پر پاکستان کیخلاف کی جانیوالی بھارتی دراندازی کا بڑا واضح ثبوت پاکستان نے حاصل کر لیا۔پاک فوج کے جوانوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اورپاکستانی حدود میں گھسنے والے بھارتی فوج کے ایک جوان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی سپاہی چندو لال بابو 15 دیگر فوجیوں کے ساتھ نکیال سیکٹر سے دراندازی کررہا تھا۔پاک فوج کے ذرائع کے مطابق چندو بابو لال چوہان کا تعلق اکیاسی آرمر رجمنٹ سے ہے ۔واضھ رہے کہ گذشتہ روز بھارت اپنے فوجی کے پکڑے جانے پر روایتی انداز میں رونے لگ گیا تھا اور یہ مضحکہ خیز جواب پیش کر رہا تھا کہ پاکستان کی حراست میں موجود اہلکار غلطی سے پاکستان چلا گیا تھا۔ماہرین کی جانب سے یہ سوال اٹھایا گیا ہے کہ ایل او سی پر سخت ترین سکیورٹی کے باوجود یہ کیسے ممکن ہے کہ سرحد پار سے کوئی فوجی یا کوئی بھی شخص غلطی سے سرحد پار کر کے دوسری طرف پہنچ جائے۔ تاہم ان سوالات پر بھارت مکمل طور پر خاموش ہے اور اپنی روایتی ہٹ دھرمی جاری رکھے ہوئے ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی حدود میں گھسنے والابھارتی فوجی کسی بڑے منصوبے کی تیاری کر رہا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website