نئی دہلی……. بھارتی وزیر رام ولاس پاسوان نے پاک، بھارت تعلقات معمول پر لانے کے لیے مشترکہ کرنسی لانے اور ویزے کی پابندیاں نرم کرنے کی تجویز دی ہے۔
رام ولاس پاسوان اس سے قبل بھی پاکستان پر دہشت گردی کا الزام لگانے والوں کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہہ چکے ہیں کہ بھارت سے زیادہ تو پاکستان دہشت گردی کا شکار رہا ہے۔پاسوان نے پاک، بھارت تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ویزے کی پابندیاں نرم کرنے اور مشترکہ کرنسی رکھنے کی باقاعدہ تجویز بھی پیش کی،تاہم دونوں ملکوں کے درمیان چنگاری بھڑکانے والے میڈیا سے اپنے وزیر کا بیان ہضم نہیں ہورہا اور اس حوالے سے نئی نئی منطقیں لارہا ہے۔