بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوارپ نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کبھی پاکستان کے ساتھ بات چیت سے نہیں بھاگا۔
نئی دہلی: (یس اُردو) وکاس سوارپ نے کہا کہ بھارت تمام معاملات میں پاکستان کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہے، فی الحال بھارت پاکستان میں پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کا انتظار کر رہا ہے، اس سے پہلے پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات میں کشمیر کے مسئلے کو اٹھایا جاتا ہے، اس لئے بھارت بات چیت سے کتراتا ہے۔