چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 23 مارچ 1940 کو مسلمانان ہند نے اپنے مستقبل کا تعین کیا۔
Indian Muslims determine their future on March 23, Imran Khan
یوم پاکستان پرچیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنےپیغام میں کہا کہ یوم پاکستان کےموقع پررب العزت کی حمدوثنااوراہل وطن کومبارکباد پیش کرتاہوں، قرارداد پاکستان کی صورت میں مسلمانوں نے غلامی مسترد کر کے آزادی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے اجداد نے 23 مارچ کو باندھے گئے عہد کی تعبیر کیلئے لاکھوں جانیں قربان کیں، قائد اعظم کی قیادت اور اقبال کی بصیرت سے قیام پاکستان کا سفر کامیابی سے طے ہوا۔