ینگون: بھارتی مسلمانوں کا قاتل اور وزیراعظم نریندر مودی میانمار پہنچ گیا جہاں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کا سلسلہ جاری ہے۔
بھارت میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے والا وزیراعظم نریندر مودی چین میں منعقدہ برکس اجلاس میں پاکستان کے خلاف زہر اگلنے کے بعد میانمار پہنچ گیا جہاں ریاستی طور پر روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ نریندر مودی میانمار کے صدر ہیٹن کیاؤ سے ملاقات کرے گا اور مسلمانوں کے قاتل دونوں رہنما میانمار کی مغربی ریاست راکھائن میں بڑھتی خونریزی پر گفتگو کریں گے۔ مودی نے میانمار میں جاری بھارتی انفراسٹرکچر منصوبوں کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا ہے۔
مودی میانمار کے مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش رہنے والی نوبل انعام یافتہ خاتون رہنما آنگ سان سوچی سے بھی ملاقات اور ہندو مندر کا دورہ بھی کرے گا۔ بھارت کی جانب سے میانمار میں ایک اور سہہ فریقی ہائی وے منصوبہ بھی زیرغور ہے جس کے تحت بھارت، تھائی لینڈ اور میانمار کو باہم منسلک کیا جائے گا۔ قبل ازیں بھارتی وزارت خارجہ کے افسر سپریا رنگا ناتھ نے کہا تھا کہ راکھائن میں خونریزی کو روکنے کا سب سے بہترین طریقہ یہ ہے کہ وہاں ترقیاتی کام شروع کردیے جائیں۔ واضح رہے کہ راکھائن میں بھارتی کا کالادان ٹرانسپورٹ منصوبہ جاری ہے جس کے ذریعے بھارتی شہر کوکلتہ کی بندرگاہ کو میانمار کی بندرگاہ سے ملایا جائے گا۔