نئی دہلی: پاکستان سے بد ترین شکست کے بعد بھارتی اخبارات نے بھارتی ہارکو شہ سرخیوں میں جگہ دیتے ہوئے خوب درگت بناڈالی۔
Indian newspapers looked smashing his team’s on humiliating defeat
چیمپئینز ٹرافی میں پاکستان سے شکست کے بعد بھارتی اخبارات نے شہ سرخیاں لگا کر بھارتی ٹیم کے لیے دل کی بھڑاس نکالی۔ انڈین ایکسپریس نے سرخی لگائی کہ ’اتوارپاکستان کا دن تھا‘، پاکستان نے بھارت کو ون ڈے کی تاریخ میں سب سے بڑی شکست دےکر چیمپئنز ٹرافی جیت لی۔
ہندوستان ٹائمز نے لکھا ’پاکستان نے بھارت کو ذلت آمیز شکست دی‘، اخبار نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینے کے کوہلی کے فیصلے کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اخباردی ہندو نے لکھا کہ ’پاکستان نے بالآخربھارت کوہرا دیا‘۔ بھارتی میڈیا نے جہاں ایک جانب دبے لفظوں میں پاکستان کی جیت کو سراہا، وہیں بھارتی ٹیم میں پوسٹ مارٹم کا مطالبہ بھی کرڈالا۔