سانحہ پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کرنے والے مسلمان افسر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا
پٹھانکوٹ (یس اُردو) بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے مسلمان افسر محمد تنزیل کے قتل کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق محمد تنزیل پٹھانکوٹ حملے کی تحقیقات کرنے والی این آئی اے کی ٹیم میں شامل تھے ۔ اس سے قبل مالے گاؤں بم دھماکوں کی تفتیش اور سمجھوتہ ایکسپریس کے رازوں سے پردہ اٹھانےوالے پولیس افسر ہمنت کرکرے کو بھی قتل کیا جا چکا ہے ۔ جو راز سے پردہ اٹھائے وہ جان سے جائے ، یہ ہے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے علمبردار بھارت کا اصل چہرہ پٹھان کوٹ حملے کی تحقیقات کرنے والے مسلمان تفتیشی افسر محمد تنزیل کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے افسرمحمد تنزیل اپنی اہلیہ اور بچوں کے ساتھ ایک تقریب سے واپس گھر جا رہے تھے کہ حملہ آوروں نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی ۔ فائرنگ سے ان کی اہلیہ زخمی ہو گئیں جبکہ محمد تنزیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ۔ حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے ، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے محمد تنزیل پٹھان کوٹ حملے کے علاوہ بھارت میں دہشت گردی کے دوسرے اور کئی واقعات کی تحقیقات کر ر ہے تھے ۔ اس سے قبل مالے گاؤں بم دھماکوں کی تفتیش اور سمجھوتہ ایکسپریس کے رازوں سے پردہ اٹھانے والے پولیس افسر ہمنت کرکرے کو بھی قتل کیا جا چکا ہے ۔