وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارتی تو ہمارے دشمن ہیں خیرخواہ نہیں ہوسکتے، ہم خود بھی اپنے خیرخواہ نہیں۔
سینیٹ کی پورے ایوان پرمشتمل کمیٹی کا رضا ربانی کی زیرصدارات اجلاس ہوا، جس میں عالمی بینک کی جانب سے ثالثی عدالت کے قیام سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں بھارت کی جانب سے کشن گنگا اور رتلی ہائیڈرو پلانٹس پر بھی کمیٹی میں غور ہوا، وزیر دفاع خواجہ آصف کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کا تنازع 1948 میں شروع ہوا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے مغربی دریاؤں پر پراجیکٹ ہیں، اس نے چناب پر 2اور جہلم پر 3منصوبے لگائے ہیں، وہاں وہ کوئی پانی نہیں روک رہا، نہ وہاں اس نے کوئی ڈیمز بنائے ہیں۔