نئی دہلی (یس ڈیسک) بھارتی جھوٹ کا چہرہ بے نقاب ہو گیا، بھارتی کوسٹ گارڈ نے مبینہ پاکستانی کشتی کو تباہ کرنے کا اعتراف کر لیا ہے۔
بھارتی حکام نے پہلے کہا تھا کہ یہ کشتی اس پر سوار پاکستانی ماہی گیروں نے خود تباہ کی تھی۔ بھارتی کوسٹ گارڈ کے ڈی آئی جی نے بھارتی حکومت کے دعوے کی قلعی کھول دی۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہی پاکستانی کشتی کو تباہ کرنے کا حکم دیا تھااور اس حوالے سے رات ہی کو بتادیا تھاکہ پاکستانی کشتی کو اڑادیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ڈی جی انڈین کوسٹ گارڈ نے کہا کہ ہم کشتی والوں کو بریانی نہیں کھلانا چاہتے۔
بھارتی حکام اس حوالے سے یہ کہتے رہے ہیں کہ پاکستانی کشتی نے 31دسمبر کی رات بھارتی ساحل کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کوسٹ گارڈ حکام نے کشتی کو دھماکے سے اڑانے کا حکم دینے کا اعتراف کر لیاہے۔