دہلی…..بھارت کےصدرپرناب مکھرجی نے کہاہے کہ ایودھیامیں رام جنم بھومی مندرکھولناراجیوگاندھی کاغلط فیصلہ تھا اور بابری مسجدکوشہیدکرناایسی غداری تھاجس پرتمام بھارتیوں کےسرشرم سےجھک جانےچاہیے۔
بھارت کےصدرپرناب مکھرجی نے اپنی نئی کتاب میں سنسنی خیزانکشافات اورسیاسی شخصیات پرکھل کرتنقید کی ہے۔ انیس سو اسی سےانیس سوچھیانوےکےدور کااحاط کرنےوالی پرناب مکھرجی کی کتاب کی تقریب رونمائی جمعرات کوکی گئی۔ پرناب مکھرجی نے لکھا ہے کہ بابری مسجدکی شہادت اس ورکےصدرنرسہماراوکی سب سےبڑی ناکامی تھی ۔ انہوں نے نرسہماراوسےکہاتھا کہ کیاانہیں کسی نےبھی خطرےسےخبردارنہیں کیاتھا اورکیاانہوں نےبابری مسجدکی شہادت کےعالمی اثرات کونہیں سمجھا۔مکھرجی نےلکھاہے کہ انہیں ایک اسلامی ملک کےوزیرخارجہ نےکہاکہ اس طرح مسجدتواسرائیل نےمقبوضہ بیت المقدس میں بھی شہیدنہیں کی۔ ایک اورمقام پرپرناب مکھرجی نے لکھاہےکہ جنگ عظیم دوم کی فتح کی تقریبات میں شرکت تحریک آزادی کی بےعزتی کےمترادف ہے۔تقریب سےخطاب میں صدرمکھرجی نے کہاکہ کچھ تلخ حقائق ایسےہیں جو انکے ساتھ ہی دفن ہوجائیں گے۔