بیجنگ : چین کے دورے پر موجود بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی چن پنگ کے درمیان ملاقات ہوئی
جس میں سرحدی تنازعات، سمندری حدود کے مسائل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی تین ملکوں کے 6 روزہ دورے کے سلسلے میں آج چین کے شہرژیان پہنچے جہاں چینی صدر نے بھارتی وزیراعظم کا استقبال کیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں سرحدی تنازعات، سمندری حدود کے مسائل، شدت پسندی روکنےاور تجارت میں کمی کےمسائل پر بھی بات کی گئی۔ بھارتی ریاست گجرات میں ترقیاتی کاموں کےحوالے سے بھی دونوں رہنماؤں کے درمیان گفتگو ہوئی۔