اسلام آباد : ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی نے ٹیلی فون کیا اور شدید زلزلے سے ہونے والے مالی و جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے زلزلے سے متاثرہ افراد کی مدد کی پیش کش کی۔ وزیراعظم نواز شریف نے مصیبت کی اس گھڑی میں ہمدردی پر بھارتی ہم منصب کا شکریہ ادا کیا۔