قومی اسمبلی کے اجلاس میں لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ اور سیزفائر لائن کی خلاف ورزیوں کے خلا ف قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔
قرارداد وفاقی وزیر امور کشمیر برجیس طاہر نے پیش کی، جس کے مطابق ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ سے7فوجی جوان شہیدہوئے۔
برجیس طاہر کی پیش کئی گئی قرارداد کے مطابق بھارتی جارحیت کی سخت مذمت کرتےاور مسلح افواج کےجوانوں کی قربانیوں پرخراج تحسین پیش کرتےہیں۔