یوم شہدائے جموں کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں قابض فورسز نے پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری رکھا اور مظاہرے اور ریلیاں روکنے کے لئے پابندیاں برقرار رکھیں ۔
گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر اور دنیا بھر میں رہنے والےکشمیریوں نے یوم شہدائے جموں منایا۔نومبر 1947 میں مہاراجہ ہری سنگھ، بھارتی فوجیوں اور انتہاپسندوں نے جموں کے مختلف علاقوں سے پاکستان ہجرت کر نیوالے 5لاکھ مسلمانوں کو شہید کردیا تھا ۔
حریت کانفرنس نے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے مظاہروں اور ریلیوں کی کال دی تھی۔
قابض انتظامیہ نے احتجاجی مارچ ،ریلیاں ،مظاہرے اور دیگر پروگرام روکنے کے لئے سری نگر اور دیگر علاقوں میں کرفیو اور نقل حمل کی پابندیاں برقرار رکھیں ۔