اسلام آباد (یس ڈیسک) مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہےکہ پاک بھارت مذاکرات کے لیے بھارتی سیکریٹری خارجہ مارچ میں پاکستان کا دورہ کرسکتے ہیں۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ بھارتی سیکریٹری خارجہ پاکستان کادورہ کریں گے۔
امکان ہے کہ وہ یہ دورہ اگلےمہینے کرسکتے ہیں۔ سرتاج عزیز کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تمام مسائل پر بات ہوتی ہے، پاک بھارت مذاکرات کے ایجنڈے میں کشمیر ضرور شامل ہوگا۔