کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ چیئرمین سید علی گیلانی سے ملاقات کرنے کے لیے حیدر پورہ جا رہے تھے
سری نگر (یس اُردو) مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ اوچھے ہتکھنڈوں پر اتر آئی ، بزرگ کشمیری رہنما سید علی گیلانی سے ملاقات کے لیے جانے والے یاسین ملک کو گرفتار کر لیا گیا ۔
وادی کشمیر میں غاصب بھارتی سیکورٹی فورسز کی حریت رہنماؤں کی پکڑ دھڑ کی پالیسیاں بدستور جاری ہے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنما یاسین ملک کو بٹمالو کے مقام سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ آل پارٹیز حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی سے ملاقات کرنے کے لیے حیدر پورہ جا رہے تھے ۔ حریت رہنما کو سری نگر سنٹرل جیل منتقل کر دیا گیا ہے ۔