راولپنڈی: ناپسندیدہ شخصیت قرار دیئے جانے والے پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار سرجیت سنگھ اپنے خاندان سمیت بھارت واپس چلے گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار سرجیت سنگھ اپنےخاندان سمیت بھارت روانہ ہوگئے ہیں۔
پاکستان کا بھارتی سفارتکارکوناپسندیدہ قراردیکرملک چھوڑنے کا حکم
سرجیت سنگھ کو 27 اکتوبر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر 2 دن کے اندر ملک چھوڑنے کا حکمدیا گیا تھا جس کے بعد وہ آج صبح اپنے خاندان سمیت بھارتی سفارتکار خصوصی پرواز سے روانہ ہوئے۔