راولپنڈی: پاکستان مخالف سرگرمیوں کے الزام میں بلوچستان سے گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر میجر جنرل آصف غفور نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کہا ہے کہ پاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث بلوچستان سے گرفتار ہونے والے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنادی گئی ہے۔