گرفتاربھارتی جاسوس کلبھوشن کی اہل خانہ سے ملاقات کے لیے دلی میں پاکستان ہائی کمیشن کو ویزا جاری کرنے کیلئے ہدایات جاری کردی گئیں ۔ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ کلبھوشن کےاہل خانہ کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا،کلبھوشن کی اہلیہ اوروالدہ کےہمراہ صرف بھارتی سفارتکار ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اہل خانہ کیلئے ہرممکن سیکورٹی انتظامات کیے جائیں گے۔ کلبھوشن یادیو سے اسکی والدہ اور اہلیہ کی ملاقات 25 دسمبر کو کرائی جائے گی۔قبل ازیں بھارت نے پاکستان کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی والدہ اور اہلیہ کو جیل میں ان سے ملاقات کرنے کی اجازت دینے کو ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ ملاقات کے دوران ایک بھارتی سفارتی اہلکار بھی ساتھ رہے گا۔مزید برآں پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیوکیس میں ہیگ کی عالمی عدالت میں بدھ کو جامع جواب جمع کرادیا