بھوپال (جیوڈیسک) بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں بس حادثے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے ضلع پنا میں مسافر بس بے قابو ہو کر پل سے نیچے جا گری جس کے نتیجے میں بس میں آگ لگ گئی اوراس میں سوار 35 مسافر جھلس کر ہلاک جب کہ 18 سے زائد زخمی ہوگئے، لاشوں اورزخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسپتال انتظامیہ کے مطابق لاشیں بری طرح جھلس چکی ہیں جب کہ زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک ہے۔
دوسری جانب بھارتی وزیراعظم نے بس حادثے پر دکھ اورافسوس کا اظہارکرتے مرنے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کی جب کہ ریاستی حکومت نے عدالتی تحقیقات کا حکم جاری کرتے ہوئے ہلاک اورزخمیوں کے لئے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔