نئی دلی (یس ڈیسک) بھارتی سپریم کورٹ نے آئی پی ایل اسپاٹ فکسنگ کیس کے تفصیلی فیصلے میں کرکٹ بورڈ کے سابق سربراہ سری نواسن کے داماد می اپن گروناتھ اور آئی پی ایل کی ٹیم راجستھان رائلز کے مالک راج کندرا کو سٹے بازی اور میچ فکسنگ میں ملوث قرار دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے 130 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی ملک کے قانون سے بالاتر نہیں اور اس کے تمام معاملات کا تعلق عوام سے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اپن گروناتھ اور آئی پی ایل کی ٹیم راجستھان رائلز کے مالک راج کندرا کو سٹے بازی اور میچ فکسنگ میں ملوث ہیں، عدالت نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو حکم دیا کہ معاملات کا تفصیلی جائزہ لینے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے۔
واضح رہے کہ آئی پی ایل میں میچ فکسنگ اور سٹے بازی کا اسکینڈل 2013 میں سامنے آیا تھا جس پر بھارتی سپریم کورٹ نےسری نواسن کو بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر کی ذمہ داریوں سے سبکدوش کردیا تھا تاہم اس وقت وہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیرمین بھی ہیں۔