اسلام آباد: پاکستان نے لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی جانب سے اسکول وین کونشانہ بنائے جانے پربھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔
ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی فائرنگ پرپاکستان میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفترخارجہ طلب کیا گیا اوران جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پرشدید احتجاج کیا گیا۔دفترخارجہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکے حوالے کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی اسکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیورشہید جب کہ 8 بچے زخمی ہوئے، بھارتی فوج کی جانب سےشہریوں پر فائرنگ ناقابل قبول اورافسوس ناک ہے، بھارت ایل اوسی پر 2003 کے معاہدے کی پاسداری کرے۔