آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ کے خلاف پاک فوج کی بھرپور جواب سے بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں
لاہور:لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کا پاگل پن برقرار ہے ، بلااشتعال فائرنگ میں نکیال سیکٹر میں 28 سالہ نوجوان شہید ہو گیا، فائرنگ میں عورتوں اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ۔
کوٹلی کی تحصیل نکیال کے کیرالا سیکٹر میں پلانی کے علاقے میں بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے 28 سالہ نوجوان عبدالرحمان گولی لگنے سے شہید ہو گیا ۔ وقفے وقفے سے نکیال کے گاؤں ترکنڈی ریتلہ ،پلانی ، داتوِٹ میں جاری فائرنگ سے خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا ۔ پلانی میں فائرنگ سے گیارہ سال کا ولید اور تین سال کی حلیمہ سمیت 2 خواتین زخمی ہو گئیں ، جنہیں نکیال سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی فائرنگ کے خلاف پاک فوج کی بھرپور جواب سے بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں ۔