counter easy hit

بھارتی فوجیں دم دبا کے بھاگ گئیں

 Indian troops ran tail


Indian troops ran tail

اسلام آباد  (مانیٹرنگ ڈیسک)لائن آف کنٹرول پر مختلف سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کے بعد بھارتی سرحدی فورسز پاکستانی جانبازوں کا سامنا کرنے سے بھی بھاگ گئیں،بھارت نے اٹاری اورواہگہ بارڈ ر پر ہونیوالی پرچم کشائی کی تقریب منسوخ کردی تاہم پاکستان رینجرز نے واضح کیا کہ پاکستانی سائیڈ پر تقریب معمول کے مطابق ہوگی اور شہری بھی شریک ہوسکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایس ایف نے اٹاری اورواہگہ بارڈ ر پر ہونیوالی پرچم کشائی کی تقریب منسوخ کردی ہے ۔ بی ایس ایف اور ضلعی حکام نے سیاحوں اور شائقین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تقریب دیکھنے کیلئے اٹاری واہگہ کی طرف نہ جائیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے پاکستانی سرحد کے قریب پنجاب کے دیہات بھی خالی کرالیے ہیں جبکہ اضافی نفری بھی سرحد پر پہنچادی گئی جس سے ثابت ہوتاہے کہ کسی بھی قسم کی کوئی دراندازی نہیں ہورہی تھی بلکہ بھارت نے یہ ڈرامے بازی منصوبے کے تحت ہی کی ہے ۔واضح رہے کہ واہگہ بارڈر پر روزانہ شام کو پرچم اتارنے کی تقریب کاانعقاد کیا جاتا ہے جس میں بھارتی بارڈر سیکیورٹی اور پنجاب رینجرز کے جوان ایک دوسرے کا سامنا کرتے ہیں ۔واہگہ بارڈر پر پرچم اتارنے کی تقریب میں پریڈ کے دوران پنجاب رینجرز کے جوان جوش و ولولے کا ایسا مظاہرہ کرتے ہیں کہ پاکستانی عوام کا قومی جوش عروج پر پہنچ جاتا ہے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website